قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ: راولپنڈی کی ٹیم نے لاہور کے خلاف108 رنز کی برتری حاصل کر لی

Nov 08, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے میچ میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم میزبان لاہور ٹیم کے باولرز کی سہل پسندی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی اننگز میں ایک سو آٹھ رنز کی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ تیسرے دن راولپنڈی ریجن نے لاہور وائٹس کی ایک سو نوے رنزکے جواب میں ایک سو اکہتر رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے باآسانی سبقت حاصل کر لی۔ لاہور وائٹس کے باؤلرز نے اتوار کے روز میچ کے دوسرے دن ایک سو چودہ رنز پر راولپنڈی کے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد لاہوروائٹس کے باؤلرز اور فیلڈرز پرسکون ہوگئے، جس کا فائدہ راولپنڈی کے بلے بازوں نے فائدہ اٹھایا اور آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سو سے زائد رنز بنائے۔ راولپنڈی کی ٹیم نے پہلی اننگز دوسواٹھانوے رنز بنائے۔لاہور وائٹس کی جانب سے آصف رضا نے چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک لاہور وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں اکہتر رنز بنائے تھے اور ان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں