لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ ہر خالی جگہ پر کھیلوں کے گراونڈ بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان بچے منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ایس بی پی ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اس کو سامنے لانے کیلئے پنجاب کے چار شہروں میں اکیڈمیز بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سید پور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کو سامنے لانے کیلئے پنجاب کے چار شہروں میں اکیڈمیز کا آغاز کررہے ہیں ہر اکیڈمی سے 50بچوں کا انتخاب کرکے کوالیفائیڈ کوچزکی زیرنگرانی تربیت دی جائیگی۔
پنجاب کے 4 شہروں میں کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا آغاز کر دیا: ظہیر عباس
Nov 08, 2016