ہیڈاگوائی (بی بی سی) ایک کمرشل غوطہ خور نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ساحل کے قریب واقع جزائر ہیڈا گوائی کے قریب سمندر کی تہہ میں شاید 1950 میں ایک گمشدہ ایٹم بم دریافت کر لیا ہے۔ شان سمرچنسکی غوطہ خوری کر رہے تھے جب انہوں نے دھات کا ایک بڑا سا آلہ دیکھا جو ایک اڑن طشتری سے مماثلت رکھتا تھا۔