پشاور (نوائے وقت رپورٹ) انسداد پولیس ویکسین پلانے سے انکار پر پشاور میں 88 بچوں کے والدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انکاری والدین کیخلاف 3 ایم پی او کے تحت کارروائی ہو گی۔ والدین کو بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کیلئے کئی بار سمجھایا گیا۔