کشمیر سمیت کسی معاملہ پر حکومت کی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی: حنا ربانی کھر

Nov 08, 2016

لاہور (نوائے وقت نیوز) سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کررہا ہے، عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ،حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت ہر معاملہ پر خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی۔ ایک اورسوال پر حنا ربانی کھر کاکہناتھا کہ ہلیری کلنٹن پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے مسائل سے آگاہ ہیں اگر وہ اقتدار میں آتی ہیں تو پھر پاکستان کو فائدہ ہوگا ، ڈونلڈٹرمپ تو پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف ہیں۔ حناربانی کھر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا۔

مزیدخبریں