چیئرمین قومی احتساب بیورو چوہدری قمر زمان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔ انہیں چین کے وزیر برائے سپر ویژن اینڈ انسپکشن ہوآنگ شکشیان نے دورے کی دعوت دی تھی، نیب ہیڈ کواٹر کے مطابق چیئرمین نیب چین میں قیام کے دوران بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرینگے۔ چین روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے امید ظاہر کی کہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان انسداد بد عنوانی کیلئے تعاون کومزید فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...