اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پارلیمینٹرینز کے اثاثوں کی چھان بین کے بارے میں سفارشات تیار کر لی ہیں ،پارلیمینٹرینز کے اثاثوں کی چھان بین الیکشن کمیشن خود کریگا جبکہ ضرورت پڑنے پر ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے مدد لی جائیگی، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت ملک بھر کے تمام ادارے الیکشن کمیشن کو معلومات دینے کے پابند ہیں، پارلیمینٹرین کے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق سفارشات پر چیف الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینے اور انکے مطمئن ہونے کے بعدانتخابی اصلاحات کمیٹی میں قانون سازی کیلئے پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت ملک بھر کے تمام ادارے الیکشن کمشن کو معلومات دینے کے پابند ہیں اور یہ معلومات 24گھنٹوں کے اندر اندر فراہم کی جائیں گی اور موجودہ ترامیم کے بعد الیکشن کمشن کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔
الیکشن کمشن کی پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی چھان بین کے بارے میں سفارشات تیار
Nov 08, 2016