آسٹریلیا: مالک مکان نے چوری کرتے شخص کو تیر چلا کر زخمی کر دیا

Nov 08, 2016

سڈنی (بی بی سی) آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے ایک شخص نے اپنے گھر میں چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو پیٹھ پر تیر مار کر زخمی کر دیا ہے۔ چور نے اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع گھر سے کیش، گاڑی کی چابیاں اور دوسری اشیا چوری کیں جب چور گاڑی چوری کرنے لگا تو گھر کے 68 سالہ مالک نے لکڑی کی کمان سے اسے روکنے کی کوشش کی۔ چور نے گاڑی کو چھوڑ کر باڑ پھلانگی اور جب وہ ایک گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کر رہا تھا گھر کے مالک نے اس پر تیر چلا دیا، جو اس کی پیٹھ کے نچلے حصے پر لگا۔ وہ اس گاڑی میں فرار ہو گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس کا زخم کتنا گہرا ہے۔ 'نیو ساؤتھ ویلزکے ایک پولیس ترجمان نے بتایا جائے وقوع سے کئی اشیا قبضے میں لی گئی ہیں جن میں تیر اور کمان بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں