کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر عمر حیات کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق دہشت گرد نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔