2سیشن‘ 2ایڈیشنل سیشن اور 8سول ججوں کے تبادلے

Nov 08, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظور ی کے بعد ضلعی عدلیہ کے 12 ججزکے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو سیشن ججز، دو ایڈیشنل سیشن ججز اور آٹھ سول ججز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ تعیناتی کے منتظر سیشن جج مشتاق الٰہی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ جبکہ وہاں سے سیشن جج راجہ اخلاق حسین کو جج احتساب عدالت نمبر تین راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر کو چکوال سے فیروز والا اور ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی کو فیروز والا سے چکوال رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح سول جج جویریہ منیر کو لاہور سے حافظ آباد، حافظ محمد طفیل کو ڈیرہ غازی خان سے لاہور، شہباز حسن کو لاہور سے دیپالپور، محمد آصف کو لیاقت پور سے لاہور، حافظ محمد فاروق کو لاہور سے دیپالپور، مجتبیٰ الحسن کو گوجرانوالہ سے لاہور، عرفان محمود کو لیہ سے ڈیرہ غازی خان اور محمد امین کو خانپور سے تبدیل کرکے لیاقت پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں