لندن/ لاہور (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اپنے ملازم کو سرل لیکس کمشن کا سربراہ مقرر کئے جانے پر میں نیوز لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے ایک بار پھر کہوں گا ’’انا للہ و انا الیہ راجعون‘‘ اور اسکے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت سے دعا گو بھی ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے 19 کروڑ عوام کی حفاظت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن میں الیکٹرانک میڈیا کے پاکستانی نمائندوں اور سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانیوالے عشائیہ کے موقع پر گفتگو ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قوم کو دھوکہ دینے کیلئے ریٹائرڈ جسٹس کا نام استعمال کیا گیا۔