متحدہ کا امجد صابری قتل میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر اظہاراطمینان

کراچی( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجدصابری کے قتل میںملوث دہشت گردوںکی گرفتاری پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امجدصابری کے قتل میںملوث دہشت گردوںکی گرفتاری سے واضح ہوگیاکہ ہائی پروفائل کیس میںایم کیوایم کوملوث کرناایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کاحصہ ہے انہوںنے اس مذموم فعل میںملوث تمام عناصرکوبے نقاب کرنے کابھی مطالبہ کیا۔ایک بیان میںایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے کہاکہ امجدصابری کے اندوہناک قتل کے فوری بعدمیڈیاکے بعض افرادنے اس سانحے میںبھی ایم کیوایم پرالزام دھرنے کابے سروپااور شرمناک سلسلہ شروع کررکھاتھاجوایم کیوایم کے میڈیاٹرائل کی کڑی کاحصہ تھا۔ترجمان نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میںصرف شہید امجدصابری کے قاتلوںکوہی عوام کے سامنے پیش نہیںکیابلکہ ایم کیوایم پرمیڈیاکے ذریعے بے بنیادلگانے والوںکوشرمسارکیا۔ترجمان نے کہاکہ میڈیاکے وہ لوگ جوقسمیںکھاکرایم کیوایم پرالزام لگاتے تھکتے نہیںتھے آج کس منہ سے عوام کاسامناکرینگے؟۔

ای پیپر دی نیشن