پانامہ اور نیوز کیس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاررائی کی جائے: ضیاءعباس

کراچی/حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے الزامات کی تحقیقات اور فیصلے میں تاخیر سے ملک میں سیاسی انتشار اور ہیجان خیزی بڑھ سکتی ہے‘ اب جبکہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف پر لگنے والے الزامات کے بارے میں کارروائی شروع ہوئی ہے تو اسے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کے لئے پندرہ روز کی مہلت طلب کرنے کو تاخیری ہتھکنڈے اختیار کرنے سے تعبیر کیا ‘ پوری قوم کی نظریں اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کی طرف لگی ہوئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ایسا تاریخی فیصلہ آئے گا جس کے بعد کسی کو کرپشن کرنے اورقومی دولت لوٹنے کی جرات نہیں ہوسکے گی۔ اپنے بیان میں سید ضیاءعباس نے ایک بار پھر پانامہ لیکس کی طرح نیوز لیکس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے اوران کے خلاف آرمی ایکٹ یانیشنل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ خبر لیکس کے مسئلہ پر دھرنے سے ڈ کر حکمرانوں نے اپنے ایک وزیر کی قربانی دے دی اس کی غلطی کا اقرار بھی کرلیا او ر غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن بنانے کا وعدہ بھی کرلیا لیکن جوں ہی دھرنا ختم ہوا حکمراں اپنے سابقہ تمام اقدامات اور وعدوں سے منحرف ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن