امریکی صدر کا دفتر قائم ہونے کے بعد سترہ سو نواسی سے تاحال چوالیس افراد اس عہدے پر فائز رہے

Nov 08, 2016 | 19:50

ویب ڈیسک

جنگ آزادی کے ہیرو جارج واشنگٹن امریکا کے پہلے صدر منتخب ہوئے،وہ1789 سے لیکر1797تک اس منصب پر فائض رہے، جارج واشنگٹن کے نائب صدر جان ایڈمز ایک ٹرم کیلئے صدر منتخب ہوئے.
امریکا کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن تھے،،جو 1801 سے لیکر 1809 تک دو ٹرمز کیلئے منتخب ہوئے ،،
جیمز میڈی سن واحد صدر ہیں جو مسلسل چار مرتبہ وائٹ ہاؤس کے مہمان بنے ،،،
اسی طرح جیمز منرو 5ویں ،جان کوئنسی ایڈمز چھٹے ،اینڈریو جیکسن 7ویں ،، اور مارٹن وین بیورن 8ویں صدر بنے۔۔
1841میں ولیم ہینری ہیری سن 8ویں صدر منتخب ہوئے لیکن عہدہ سنبھالنے کے 31 دن بعد وہ نمونیہ کے باعث انتقال کر گئے ،،،
گزشتہ بیس سالوں کے دوران 6 صدور آئے جن میں ،جان ٹائلر ،،جیمز پولک، زیکری ٹیلر، میلرڈ فِل مور ،فرینکلن پیئرس اور جیمز بوکینن شامل تھے۔
امریکا کے 16ویں صدر ابراہام لنِکن تھے،،1865 میں لنکن کو قتل کردیا گیا جس کے بعد اینڈریو جانسن نے اگلے صدر کا حلف اٹھایا
اسی طرح یو ایس گرانٹ نے 18 ویں ردر فورڈ بی ہیز 19ویں ،، جیمز گارفیلڈ 20 ویں ،،چیسٹر اے آرتھر21ویں اور گروور کلیو لینڈنے 22ویں صدر ہونے کا اعزاز حاصل کیا
بنجمن ہیرس نے 23 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، گروور کلیولینڈ نے دوبارہ قسمت آزمائی اور24ویں صدر بنے
ولیم مک کِنلی 25 ویں ،تھیوڈور روز ویلٹ 26 ویں ،،ولیم ٹافٹ 27ویں ،وُڈ رو ولسن 28ویں ،وارن ہارڈنگ 29 ویں جبکہ کیلوِن کولِج30ویں صدر بنے۔۔
1929میں ہربرٹ ہوور نے صدارت کا منصب سنبھالا ،،جنگ عظیم دوئم کے دوران فرینکلن ڈیلانو روزویلٹ صدر رہے ،،،
اُن کے بعد ہیر ایس ٹرومن،، ڈوائٹ آئزن ہاور،جان کینیڈی اور ،لِنڈن بی جانسن نے یہ اعزاز حاصل کیا ،،،رچرڈ نکسن 37 ویں صدر تھے جنہیں واٹر گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑ ا،،
جیرالڈ فوڑ 38ویں ،جِمی کارٹر 39ویں ،رونلڈ ریگن 40ویں اور جارج بُش سینئر41ویں صدر تھے ،،،اسی طرح بِل کلنٹن 42ویں ،جورج بُش جونیئر43ویں اور باراک اوباما 44ویں صدر ہیں ۔۔

مزیدخبریں