کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف انجینئر و صوبائی کمشنر پی آئی اے اسکاﺅٹس محمد اسلم طارق نے کہا ہے کہ ملک بھر میںاسکاﺅٹس کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اسکاﺅٹس کی تعدار میں مزید اضافہ کیا جائے تعلیمی وغیر نصابی سرگرمیاں مہیا کی جائیں۔یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاﺅٹس صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ۴۶ ویں اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہی۔سالانہ اسکاﺅٹس سرگرمیوں اور سفارشات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی۔سیکر ٹری پی آئی اے سی و سابق صوبائی کمشنر محمد شعیب،صوبائی سیکرٹری راشد امین ڈار، نائب صوبائی سیکرٹری شمس خان نے صوبائی کمشنر کی معاونت کی ۔ اجلاس میں 45 ویں سیشن کی پیش کردہ سفارشات کی توثیق کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری راشد ڈار کی ریٹائرمنٹ پر شمس خان کو صوبائی سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔ سیکرٹری پبلک ریلیشنز سید محبوب قادری کے مطابق ملک بھر میں اسکاﺅٹس سرگرمیوں ،فینانشل رپورٹ،ترمیم کردہ بائے لاز ، روور موٹ اسلام آباد میں شرکت کیلئے لائحہ عمل،sos ویلیج کی برانچوں میں پی آئی اے اسکاﺅٹس کے تعاون سے جاری اسکاﺅٹس سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔دوبارہ جلد آغاز کیلئے غورو حوض،پی آئی ا ے اسکاﺅٹس کرکٹ اکیڈمی کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ، پی آئی اے گرلز اسکاﺅٹس ڈسٹرکٹ ملک بھر میں قائم کردہ پہلا ماڈل ڈسٹرکٹ ہے۔