نئی قومی مردم شماری کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کی از سر نو حد بندی کے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہ کے باعث گذشتہ روز قومی اسمبلی کا 48واں سیشن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا منگل قومی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں ان جماعتوں کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے پر احتجاج کیا گیا جو آئینی ترمیم کی منظوری کی راہ میں حائل ہیں ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائس کی لابیوں میں میاں نواز شریف کے ’’عدالتی جنگ‘‘ لڑنے کے بارے میں دئیے گئے بیان کو زبردست پذیرائی ملی بیشتر پارلیمنٹیرینز نے میاں نواز شریف کے بیان کو جرات مندانہ قراردیا۔ ایوان بالا کے ا جلاس میں پانامہ کے بعد پیراڈائز لیکس پر ہونے والے انکشافات توجہ کا مرکز بنے رہے اس حوالے سے ارکا ن جملے طازی کرتے رہے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ کا نام لیا تو چیئرمین بولے وہ بھی پیراڈائز میں ہیں۔جس خواجہ آصف نے طنزیہ جواب دیا کہ ٹرمپ کے اور بھی ساتھی پیرا ڈائز میں ہیں۔ہر کوئی پیراڈائز میں جانا چاہتا ہے۔بہت سے پاکستانی بھی پیراڈائز میں ہیںجس چیئرمین سینٹ نے کہاکہ آپ کے ٹیکنوکریٹ وزیراعظم بھی پیراڈائز میں پائے جاتے ہیں ان کا روح سخن شوکت عزیز تھا ۔ ایوان میں وزراء کی غیر حاضری پر اپوزیشن کے ارکا ن آوازے کستے رہے پیشی سابق وزیراعظم کی ہے لیکن وزراء ایوان سے غائب ہیں ۔ چیئرمین نے پانی کے مسئلہ پر وفاقی وزیر آبی وسائل جاوید شاہ کے جواب سے اپوزیشن کے مطمئن نہ ہونے پر معاملہ سینٹ کی ہول کمیٹی کو بھیج دیا ۔ منگل کو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایوان بالا میں ’’ برکس اعلامیے‘‘ پر تحریک کو سمیٹ دیا انہوں برکس اعلامیہ کے بعد چین کے پاکستان کے حوالے سے موقف میں تبدیلی کے تاثر کو مسترد کر دیا اور کہا کہ چین پہلے سے زیادہ مستعدی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’بیجنگ سے امرتسر برکس اعلامیہ زیادہ سخت تھا علاقائی سالمیت کے معاملے پر ترکی، چین ، روس پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں‘‘
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے آئین کے مطابق صوبوں کو مالیاتی ایوارڈدینے میں حکومتوں کی ناکامی کے معاملے پر رولنگ محفوظ کرلی ہے ۔ وزیر قانون وانصاف زاہد حامد نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل مالیاتی ایوارڈکی تقسیم کے بارے میں آئینی ضابطوں سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے ہر پانچ سال کے بعد نئے ایوارڈپر قومی مالیاتی کمیشن میں اتفاق رائے کی بجائے صدارتی حکمنامہ کے تحت سابقہ ایوارڈ کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے ۔سینیٹ میںوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ میں کوئی شہزادہ نہیں ہوں ،وزیر مملکت پیٹرولیم ڈویژن کی عدم موجودگی میں سوالات کے جواب دے رہا ہوں ۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے سوال کا جواب نہ آنے پر کہا کہ’’ یہ سب الفاظ کا ہیر پھیر ہے،آپ سوالات فارسی میں بھیجا کریں،یہ شہزادے ہیںآسان سوال کیا گیا ہے مگر جواب نہیں آیا ‘‘۔جس پروفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے جواب دیا کہ میں کوئی شہزادہ نہیں ہوں ،وزیر مملکت پیٹرولیم ڈویژن کی عدم موجودگی میں سوالوں کے جواب دے رہا ہوں ۔سینیٹر چوہدری تنویرنے کہا کہ میرے سوال کا جواب وزارت پیٹرولیم نے دینا تھا مگر وزارت تونائی نے دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کا سوال وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کو پھر بھیج دیں گے سینیٹ میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گردشی قرضہ 303ارب سے تجاوز کر گیا ہے،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اووربلنگ کا سردرد پہلے ختم کیا جائے گا،اووربلنگ ہو رہی ہے غلط بل بھیجنے والوںکے لئے تین سال قید کی سزا تجویز کی ہے،حکومت ڈسٹریبیوشن کمپنیوںپر توجہ دے رہی ہے ، جون 2013سے اب تک تنصیب شدہ توانائی منصوبے جو کہ 21ہزار 41میگاواٹ کے تھے ان سے 11ہزار سات سو46میگاواٹ پیداوار حاصل کی جارہی ہے ۔نیلم جہلم توانائی منصوبے پر لاگت میں اضافہ فنڈز کی عدم دستیابی سے ہوا ہے ،84ارب کا منصوبہ اسی وجہ سے 500ارب سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔