سندھ ہائی کورٹ،کرپشن کیس کے ملزموں کو بیرون ملک جانے کی اجازت، سماعت یکم دسمبرتک ملتوی

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے2 ارب 37 کروڑروپے کی کرپشن میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جبکہ سماعت یکم دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ملزمان نے نجی کمپنی سے 13 لاکھ لیٹر جیٹ فیول خریدا اور کرپشن کرکے مذکورہ فیول کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا، جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 37 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔جس پر عدالت نے کیس سے متعلق نیب پراسیکیوٹر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...