جنسی سکینڈل میں معطل برطانوی رکن پارلیمنٹ کارل سارجنٹ نے خودکشی کرلی

لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیبر پارٹی سے معطل کیے جانے والے اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر مردہ حالت میں پائے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ویلز سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ سابق وزیر کارل سارجنٹ کی لاش شمالی ویلز کے علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کارل سارجنٹ نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن