فرانس میں چند برسوں کے دوران مساجد کی تعداد 2200 ہوگئی

پیرس (این این آئی)فرانس میں مساجد کی تعداد 2200 تک جا پہنچی ہے۔ بہت سی چھوٹی مساجد جو رجسٹرڈ نہیں کی گئیں ان کے علاوہ ہیں۔ مساجد کی تعمیر گذشتہ چند عشروں کے دوران بڑھی کیونکہ 1970ء تک فرانس میں صرف ایک سو مساجد تھیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس کی بلدیہ میں اسلامی کونسل کے چیئرمین اور مسجد الکبیر کے امام دلیل ابو بکر الجزائری کا کہنا ہے کہ فرانس میں دو سال کے دوران مساجد کی تعداد دوگنا ہوئی۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ فرانس میں ویران گرجا گھروں کو مساجد میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...