دوحہ (بی بی سی) پرواز کے دوران طیارے میں سوار ایک خاتون کے غصے کے سامنے جہاز کا عملہ بے بس ہو گیا اور پرواز کو ہنگامی صورت حال میں بھارت کے شہر چنئی میں اتارنا پڑ گیا۔ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب دوحہ سے انڈونیشیا کے معروف شہر بالی جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں ایک ایرانی خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی بے وفائی کے شواہد دیکھے اور وہ خود کو نہ روک سکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے۔ دوران پرواز خاتون نے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹس سے ان کا فون کھول لیا اور انہیں اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کی پریشانی کا باعث بنیں۔ عملے نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہیں کیا جا سکا۔
دوران پرواز شوہر کی بے وفائی پر ایرانی خاتون کا غصہ بے قابو‘ زبردست لڑائی‘ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
Nov 08, 2017