پشاور ہائیکورٹ کا لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہونے پر اظہار برہمی‘ درست رپورٹ نہ دینے والے افسروں کیخلاف مقدمہ کا حکم

Nov 08, 2017

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پی کے میں لاکھوں بچے سکول سے باہر ہونے پر اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ حکومت بچوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کا نوٹس نہیں لیتی۔ جسٹس وقار احمد نے کہا کہ سکولوں کی درست رپورٹ نہ دینے پر افسروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔

مزیدخبریں