اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پیراڈائز لیکس کا نوٹس لے لیا۔ قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر‘ ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک سے تفصیلات طلب کر لیں۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس چوری پاکستان کا سب سے اہم ایشو ہے۔ بااثر اور طاقتور طبقات ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ایف بی آر ٹیکس چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا ہے۔ ایف بی آر نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو دفن کر دیا ہے۔ ملک سے پیسہ کھلے عام بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ ملک میں 500 ارب روپے کی ٹیکس چوری موجود ہے۔