ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) کھوہ ماڑی والا موضع اوجلہ کے رہائشی محمد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا محمد ارسلان دو ساتھیوں کے ہمراہ قبرستان سلطان شاہ جعفر جارہا تھا دو نمبر خواتین نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ڈاکو ان کے زیورات چھین رہے ہیں۔ ان کے واویلا پر میرے بیٹے کے قریبی رشتہ دار محمد وسیم اور شعیب گئے ان دو نمبر خواتین کے سرپرستوں نے پکڑ لیا جبکہ محمد ارسلانان کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گیا۔ محمد اکبر نے کہا کہ ان دو نمبر خواتین نے برائی کا اڈہ بنارکھا تھا اور لڑکوں کو اپنے جال میں پھنسا لیتی تھیں اور ان پر زنا کا پرچہ دلوا کر دس لاکھ سے زائد رقم کا مطالبہ کرتی ہیں۔ اب تینوں بے گناہ لڑککے ناجائز پرچے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ محمد اکبر‘ محمد صفدر اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ آر پی او ملتان‘ڈی پی او وہاڑی اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دو نمبر خواتین کیخلاف کارروائی کی جائے اور ان کے بیٹوں پر بے بنیاد مقدمہ خارج کیاجائے۔
فحاشہ عورتوں کے سرپرستوں نے لڑکوں کو پکڑ کر مقدمہ کرا دیا‘ محمد اکبر
Nov 08, 2017