خانیوال (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال کی ہدایت پر گزشتہ روز اے سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کا ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ خانیوال پر تھاپہ، انڈسٹریل اسٹیٹ میں مدثر علی اور محمدندیم اپنی اپنی فیکٹریوں میں استعمال شدہ اور ناکارہ بیٹریوں کا سکہ پگھلاتے تھے جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا تھا اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے گردونواح کی آبادی سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہورہی تھی اے سی خانیوال نے دونوں فیکٹریاں سیل کرکے دونوں کے مالکان کے خلاف ماحول کو آلودہ کرنے سموگ کا باعث بننے پر اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ صدر پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ناکارہ بیٹریوں کا سکہ پگھلانے والی دو فیکٹریاں سیل
Nov 08, 2017