اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری نے میاں نواز شریف کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ عرصے کیلئے ملتوی کرنا حکومتی غیر جمہوری رویہ تھا۔ حکومت حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی سے خود بھاگ رہی ہے۔ اب نئی حلقہ بندیوں پر مذاکراتی کمیٹی مذاق ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم نے نہیں بلکہ ایک نااہل شخص نے تشکیل دی ہے۔