پیرمحمدنقیب الرحمن کی سعودی سفیرسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) دربارعالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرمحمدنقیب الرحمن نے منگل کوسعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی سے سعودی عرب کے سفارت خانے میں ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاخصوصاًامت مسلمہ اورملت اسلامیہ کودرپیش مختلف مسائل سمیت دیگرمختلف امورزیربحث آئے اس موقع پرپیرمحمدنقیب الرحمن نے سعودی سفیرنواف سعیدالمالکی سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے31 دسمبرتک فنگرپرنٹس کی شرط میں رعایت دینے کے امرکوسراہاہے سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے ہمیشہ خلوص اورمحبت کااظہارکیاہے اورایساسلوک روارکھاہے جو ایک بھائی اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ رکھتاہے سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان اخوت اوربھائی چارے کاجذبہ ہمیشہ قائم رہے گاپاکستانی سعودی عرب کواپنادوسراگھرسمجھتے ہیں کیونکہ سعودی فرمانرواحرمین شریفین کے خدمت گارہونے کے علاوہ امت مسلمہ کے امام کادرجہ رکھتے ہیں پاکستانی انہیں نہایت ہی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سعودی عرب کے سفیرنے پیرمحمدنقیب الرحمن کے ان جذبات کوسراہاہے ورکہاکہ سعودی عرب پاکستانی عمرہ زائرین کوہرممکن سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن