سعدالحریری کا استعفیٰ، مشکل گھڑی ہے عوام متحد رہیں : لبنانی صدر

بیروت (اے پی پی) لبنانی صدر میشال عون نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد کی صورتحال کو مشکل گھڑی قرار دیتے ہوئے عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عون نے گزشتہ روز اعلیٰ سطحی عہدیداروں اور وزراء کے ساتھ ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی، اقتصادیات اور سیاسی استحکام پر بات چیت کی گئی۔ لبنانی وزیر انصاف کے مطابق صدر سعد الحریری کی وطن واپسی تک استعفیٰ قبول کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سعد الحریری قتل کی دھمکیوں کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن