سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل چوتھی باراردن کے اسلامک سٹرٹیجک سینٹرکی جانب سے دنیا کی پانچ سوبااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے اور برصغیرکی 5 انتہائی بااثر سیاسی و دینی شخصیات میں بھی انکا انتخاب عمل میں لایا گیاہے۔ سینٹر کی 2018 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموںو کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کو انکی دین، سماج ، تعلیم اور سیاست کے شعبے میں بے لوث اور مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔
میرواعظ عمر فاروق مسلسل چوتھی بار دنیاکے 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
Nov 08, 2017