پاکستانی خواتین میں برقع ‘ عبایا ‘ حجاب اور اسکارف پہننے کے رجحان میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی خواتین کے پہناووں میں جہاں مغربی کلچر کی جھلک جو گزشتہ چند دہائیوں میں نمایاں ہو رہی تھی اب ماند پڑنے لگی ہے اور ان سے بیزاری کا رجحان سامنے آرہا ہے ۔ وقت کے ساتھ مشرقی اقداروروایات مغربی ثقافت کے سامنے بڑی رکاوٹ کے طورپر ابھری ہیں ۔کم سن بچیوں ‘ گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین ورکنگ کلاس ‘ نرسنگ ‘ وکالت ‘ ٹیچنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کردارادا کرنے والی خواتین میں برقع ‘ عبایا ‘ حجاب اور اسکارف پہننے کی عادت تیزی سے بڑھی ہے ۔ خواتین میں مشرقی لباس پہننے کی بڑی وجہ مغربی ثقافت سے بیزاری ہے ۔مسلم خواتین کے ساتھ دیگر مذاہب کی خواتین بھی سرڈھانپنے کو ترجیح دینے لگی ہیں ۔حجاب اور اسکارف کے استعمال میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مختلف مغربی ممالک میں حجاب کے استعمال پر پابندی کا پہلو بھی شامل ہے جس نے خواتین کو مشرقی اقدار کے احیاء کی جانب پیش قدمی پر مجبورکیا ہے ۔دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے علاوہ طالبات بھی فیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے باوجود اسکارف یاحجاب اوڑھنے کوترجیح دیتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن