راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیان بیگ نے قتل، اغواء برائے تاوان، بارود برآمدگی کے 6کیسزکی سماعت کے دوران 2گواہوں کے بیانقلمبند کرلئے ۔منگل کو عدالت نے تھانہ صدر اٹک میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم پرویز اختر کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 8نومبر، تھانہ پنڈی گھیب میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم عابد کیس کی سماعت 21نومبر، تھانہ سٹی اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم شکیل کیس کی سماعت 18نومبر، تھانہ فتح جنگ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم احمد شعیب کیس کی سماعت 30نومبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودبرآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم رفیق کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 14نومبر جبکہ اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم حسنین علی کیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کر دی ۔