اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ کو سینٹ میں خطاب کے دوران سنجیدگی کا یقین دلانا پڑ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فارن پالیسی پر خطاب کر رہے تھے کہ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کی رکن شیری رحمان سے کہا کہ ”ڈونٹ سمائیل شیری‘ آئی ایم سیریس“ یہ کہتے ہوئے وہ خود بھی ہنس پڑے۔ شیری رحمن نے بھی مسکراتے ہوئے سر ہلایا۔ مشاہداللہ اور رضا ربانی بھی شیری کو دیکھ کر مسکرا دیئے۔
مسکراہٹیں