مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج میںشامل ہوکرجلاؤ گھیراؤ کیا:مہنازرفیع

لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ 3 دن کے دھرنے میں توڑ پھوڑمسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کی ، تمام کارکنوں کو پہچان لیا گیا۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس سیاسی جماعت کے تمام کارکنوں کو گرفتار کیا جائے جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا اور لوگوں کی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاموشی سے پاکستان اور حکومت کے خلاف سازش کر رہی ہیں، انہوں نے پیسے دیکر اپنے کارکن دھرنے والوں میں شامل کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ اس کا نوٹس لے کہ عوام کی املاک کو کس نے آگ لگائی۔

ای پیپر دی نیشن