نیب سیاسی انتقام نہ لے بلکہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے: حمزہ شہباز

Nov 08, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینٹ میں پارٹی امیدوار کو پھر ووٹ دیکر کامیاب کرائیں، نیب سیاسی انتقام نہ لے بلکہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، کوئی ادارہ اگر زیادتی کرے گا تو اس کے خلاف آواز اٹھانا جمہوری حق ہے، عمران نیازی نے چائنہ میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور پاکستان کی توہین کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی پارلیمانی پاٹری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مسائل کے پہاڑ ہیں ایک وقت تھا کہ ملک میں 16، 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن میاں نواز شریف نے دن رات محنت کر کے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ لگائے اور ملک سے اندھیروں کو ختم کیا اور بھاشا ڈیم کے لئے زمین خرید کر دی، آج کشکول لیکر دنیا میں بھیک مانگ رہے ہیں ایسے ڈیم نہیں بنتے۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نیب کی طرف سے میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر بھرپور طریقے سے بات کی جائے گی۔
حمزہ شہباز

مزیدخبریں