نوازشریف کی ناصر جنجوعہ سے ملاقات نیب مقدمات پر بات چیت

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں نیب کیسز پر بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سے واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف مارگلہ روڈ پر سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نیب کیسز اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر بات چیت ہوئی۔
نوازشریف/ناصر جنجوعہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...