ہائیکورٹ نے مجاہد کامران سمیت 4پروفیسروں کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چار پروفیسروں کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تمام اساتذہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چاروں پروفیسرز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر مجاہد کامران، پروفیسر کامران عابد، ڈاکٹر لیاقت اور امین اطہر کے وکلا نے بتایا کہ نیب نے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا اور تقرریاں قانون کے مطابق کی گئی ہیں۔ تمام اساتذہ معمر ہیں اور انہیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔ ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ نے ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پر معذرت کرلی ہے۔ نیب کے وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور واضح کیا کہ ڈاکڑ مجاہد کامران سمیت دیگر پروفیسرز کو غیر قانونی تقرریوں کے الزام میں گرفتار کیا ۔ عدالت نے پانچ لاکھ پانچ لاکھ کے دو، دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔
ضمانت منظور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...