”راجہ پرویز اشرف وزیراعظم رہے، نیب کی کیا جرا¿ت ہاتھ ڈالے، کاٹ دینگے“: بھائی

Nov 08, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے نیب کو دھمکی لگا دی۔ انہوں نے ایک جلسے سے خطا ب میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف ملک کے وزیراعظم رہے ہیں۔ نیب کی کیا جرا¿ت کہ ان پر ہاتھ رکھے۔ ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے۔ دوسری طرف چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی طرف سے نیب کو دھمکےاں دینے، دشنام طرازی کرنے اور نیب کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کےا ہے اور کہا ہے کہ نیب کو ایسی دھمکےوں سے مرعوب ےاخوف زدہ نہیںکےا جاسکتا۔ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کو قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کی لوٹی گئی دولت بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے کا مینڈیٹ دےا گےا ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کسی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیر اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیب ہیڈ کواٹررز میں ادارے کی جائزہ کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب نے اکتوبر2017ءسے ستمبر2018ءکے دوران 440 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ، مشال اور عالمی اقتصادی فورم جیسے اداروں نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔
چیئرمین نیب

مزیدخبریں