سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر مبنی ڈرامہ 12نومبر تک پیش کیا جائیگا

Nov 08, 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل(الحمرا)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کی جانب سے سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر مبنی ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے پیش نظر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب ، فیاض الحسن چوہان نے اس ڈرامے کی معیاد میں دودنوں کا اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لہذا اب یہ ڈرامہ 12 نومبر2018تک بلاتعطل پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے یہ ڈرامہ اپنی کہانی اور پیش کش میں لازوال ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پاکستانی سپاہی مقبول حسین کی زندگی کے کارناموں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں