جھنگ+ اوکاڑہ+ ننکانہ صاحب+ چنیوٹ+ بھوانہ+ حجرہ شاہ مقیم+ ملکوال (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 3 کمسن لڑکوں اور 3 لڑکیوں سے زیادتی جھنگ کے نذر عباس نے درخواست میں پولیس کو بتایا کہ صنم عباس اس کے سات سالہ بیٹے علی عباس سے زیادتی کی اس دوران ملزم کا مبینہ ساتھی پہرہ دیتا رہا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ساہیوال کے بوٹا کی پندرہ سالہ بیٹی فرزانہ اے بلاک اوکاڑہ کے عمیر شیخ ایڈووکیٹ کے گھر ملازمہ تھی بازار سے سواد لینے گئی تو اوباش معظم عرف گوگا نے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ فرزانہ کو ویرانے میں لے جا کر ملزم معظم گوگا نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے متاثرہ بچی کے والد بوٹا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ک کے ملزم معظم عرف گوگا کو حراست میں لے لیا دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں۔ ننکانہ صاحب کے علاقے موڑ کھنڈا کے محلہ نذیر آباد کے 9 سالہ حیدر علی کو ملزم محمد امین ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ چنیوٹ،بھوانہ کے محمد یٰسین کی 14سالہ بیٹی رفع حاجت کے لئے کماد میں گئی جہاں پہلے سے موجود 2نوجوانوں شکیل اور شہزاد احمد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شور مچانے پر عالم شیر، ذوالفقار اور ریاض احمد ترکھان بھاگ کر موقع پر پہنچے اور ملزموں کو للکارا جس سے ملزم فصل کماد کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے متاثرہ لڑکی (ص) بی بی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا وہاں سے اس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرکے لڑکی کے والد محمد یاسین کی درخواست پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے لیکن ایف آئی آر درج ہوئے تقریباً ایک ماہ بیت جانے کے باوجود تھانہ بھوآنہ پولیس نے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا۔ حجرہ شاہ مقیم نواحی گائوں فیتانیہ کے محمد حسن نے الزام لگایا کہ ملزمان اسلم عرف کالی، مبین اور عرفان نے اس کی عدم موجودگی میں اس کی بیوی (ش) کو گھر میں دھمکی دیکر محمد اسلم عرف کالی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دیگر ملزمان پہرہ دیتے رہے۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ملک وال کے مدثر ندیم سکنہ محلہ کوٹلی ملکوال نے تھانہ ملکوال میں دی گئی درخواست میں کہا کہ میرا 12 سالہ بیٹا عمران علی گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا کافی دیر نہ آنے پر تلاش کیلئے باہر گئے تو ساتھ والے گھر میں چیخنے کی آواز سن کر کھڑکی سے دیکھا تو ملزمان عون شاہ اور عمیر شاہ عمران علی سے زیادتی کر رہے تھے ملزمان اپنی طرف آتا دیکھ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے نواحی گائوں کلاچور میں بارہ سالہ لڑکا شام کے وقت تکہ شاپ پر گیا مالک شہزاد ورغلا کر محلہ بغدادی میں واقع ملزم عبدالرحمان کے گھر لے گیا جہاں پر دونوں نے بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے چند گھنٹوں بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔