بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ ہانگ کانگ کے لیئوآو نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)کوئٹہ میں کھیلے جانے والے بلوچستان انٹر نیشنل سکواش لیگ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے لیئوآو اورملائیشیا کے نفیزوان عدنان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہانک کانگ کے کھلاڑی نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو دو کے مقابلے تین سیٹس سے شکست دیدی۔اس سے قبل سیمی فائنلز میں ہانگ کانگ کے لیئوآونے پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کوہرایاتھاجبکہ ملائیشیا کے نفیزوان عدنان نے برطانوی ڈیکلین جیمزکواپ سیٹ شکست دی تھی۔لینوا کی جیت کا اسکور آٹھ گیارہ،چودہ بارہ،آٹھ گیارہ،گیارہ پانچ،اور گیارہ آٹھارہ رہاجبکہ فائنل میچ ایک گھنٹہ سات منٹ تک جاری رہا۔جیتنے کے بعد ہانک کانگ کے فاتح کھلاڑی لئیو آو کا کہنا تھا کہ بلوچستان آکر مجھے بہت خوشی ہوئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے لئے ماحول بہت ساز گار ہے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی یہاں آئیں۔واضع رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا بلوچستان میں پہلا میگا ایونٹ ہے جس میں پاکستان سمیت برطانیہ ، میکسیکو ، ملائیشیا ء اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شریک ہیں جبکہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے بلوچستان میں سکواش لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...