اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ داعش کا بلوچستان میں وجود نہیں، لشکرجھنگوی کا وجود بھی بلوچستان سے ختم ہو رہا ہے، 2سال کے دوران 5ہزار 888آپریشن کیے ، 133دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 652نے سرنڈر کیا، 3لاکھ 35ہزار 74گولہ بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا، ایف سی میں خیبرپختون خوا پولیس جیسی اصلاحات اورہماری تنخواہیں فوج کے برابر ہونی چاہئیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت اور افغان ایجنسیوں کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے، دونوں ملکوں کے ایجنسیوں کا ٹارگٹ بلوچستان اور فاٹا رہا ہے، ہم بلوچستان کے بہادرعوام کوسلام پیش کرتے ہیں۔بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت ہوا، جس میں کمیٹی ارکان، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
داعش کا بلوچستان میں وجود نہیں، لشکرجھنگوی کا بھی ختم ہورہا ہے: آئی جی ایف سی
Nov 08, 2018