حکومت آسیہ مسیح کے مقدمہ میں ریویو پٹیشن فوری دائر کرے: جماعت اہلحدیث پاکستان

ملتان ( نامہ نگار خصوصی ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر آسیہ مسیح کے مقدمہ میں ریویو پٹیشن دائر کرے اور اس کو قرار واقعی سزا دی جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں جنہوں نے نہ صرف قیمتی املاک کو نہ صرف نقصان پہنچایا اور شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر رہنمائوں حافظ عبد الوہاب روپڑی، پروفیسر عبد المجید، چوہدری عرفان احمد ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا حافظ عبد الغفار روپڑی نے مزید کہا کہ جب سے آئین پاکستان میں ترمیم کرکے قادیانی، لاہور ی احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا ہے اور سیکشن سی 295کااضافہ کیا گیا ہے اس وقت سے یہودونصاری ہر آنے والی حکومت پر ڈبائو ڈالتے آ رہے ہیں کہ ان ترامیم کو ختم کیاجائے لیکن یہ ترامیم ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں جس کی وجہ سے ایسے واقعات میں کمی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اہلحدیث جلائو ،گھیرائو کی سیاست کے خلاف ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اہلحدیث نے آسیہ مسیح کی رہائی کے احکامات کے فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کیا تاہم سیاسی فیصلے نہ کئے جائیں اور اس سلسلے میں لارجر بنچ بنایا جائے ۔ اس موقع پر قاری فیاض احمد‘ سیٹھ سلمان (ضلعی امیر) محمد یحییٰ قاری راشد ظہور بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن