ملتان (خبر نگار خصوصی)بنکنگ عدالت ملتان نے بنک نادہندگی پر جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملکی بنک کی وہاڑی برانچ کی جانب سے قرضہ کی رقم ادا نہ کرنے پر 69 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار 92 روپے اور دیگر اخراجات کی وصولی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فاضل عدالت نے نادہندہ عبدالکریم چوہدری کی وہاڑی میں رہن شدہ 3 جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا ہے جن کی ریزرو پرائس 2 کروڑ 19 لاکھ 38 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جس کے لئے حافظ کلیم اللہ قریشی ایڈووکیٹ 23 نومبر کو 11 بجے دن مذکورہ جائیدادوں کی نیلامی کریں گے۔