ملتان(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے وزیر ہائیر ایجوکیشن کی ہدایات پر صوبے میں نئی ہائیر ایجوکیشن پالیسی مرتب کرنے کے لیے چھ ورکنگ گروپس تشکیل دیدیے ہیں۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز پر مشتمل یہ گروپس اپنی سفارشات محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔ تمام ورکنگ گروپس کے سربراہان لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے پروفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ہدایت پر لمز کے اساتذہ کو ہر گروپ میں نمائندگی دی گئی ہے اور ان گروپس کا فوکل پرسن بھی وزیر کی ہدایت پر تعینات کیا گیا ہے. محکمہ ہائیرایجوکیشن کے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ۔ کا فوکل پرسن لمز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن رانا جبکہ وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر رؤوف اعظم، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ بجٹ اور ڈائیریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نعمان مقبول ممبرز مقرر کیے گئے ہیں۔کالج ایجوکیشن ریفارم گروپ کا فوکل پرسن لمز کے پروفیسر ڈاکٹر جمشید حسن خان جبکہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، لمز کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل ظفر، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ڈائیریکٹر پی ایچ ای سی زینب سراج ممبرمقرر ہوئے ہیں۔کوالیفیکیشن،کورسز اور نصاب سٹینڈرڈائزیشن گروپ کا فوکل پرسن لمزکے سکول آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر طاہر اندرابی، لمز سے پروفیسر ڈاکٹر مریم چغتائی، محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب سے ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، جی سی یو لاہور کی کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کی ڈائیریکٹر ارم سہیل اور ڈائیریکٹر پی ایچ ای سی سدرا مقبول ممبر مقرر کی گئی ہیں۔فیکلٹی ڈویلپمنٹ فار ریسرچ گروپ میں لمز کے پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر فوکل پرسن، ڈین جی سی یو ڈاکٹر طاہر کامران، ایڈیشنل سیکرٹری ایسٹیبلشمنٹ محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ڈائیریکٹر پی ایچ ای سی سید موسیٰ حسن ممبر مقرر ہوئے ہیں۔ ریسرچ،انوویشن اینڈ ڈویلپمنگ پارٹنر شپ ود بزنس گروپ میں لمز کے پروفیسر ڈاکٹر عارف نذیر بٹ، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر حسن امیر شاہ، لمز سے پروفیسر فرید ظفر، ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمکس محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور ڈائیریکٹر پی ایچ ای سی طاہر بشیر ممبر مقرر ہوئے ہیں۔امتحانی نظام کی بہتری کے گروپ میں لمز کے پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری فوکل پرسن، کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی رؤوف نواز، پرنسپل ٹاؤن شپ کالج ڈاکٹر اعجاز بٹ، ڈپٹی سیکرٹری بورڈز محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نعمان جمیل، سیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈاکٹر سید شہباز حسین شمسی کو ممبر تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ ورکنگ گروپس کے سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گروپ کے فوکل پرسن کی مشاورت سے سفارشات تیار کریں گے اور ان سفارشات پر مبنی ڈرافٹ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کو 19 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔ماہرین تعلیم نے نجی ادارے کے پروفیسرز کو سرکاری جامعات کے وائس چانسلر اور سئنیر پروفیسروں پر ترجیح دینے پر اعتراض کرتے ہوئے نقطہ اْٹھایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نجی اداروںکو سرکاری اداروںپر فوقیت دے رہی ہے جس کے باعث سرکاری اداروں کے منتظمین اور اساتذہ میں تشویش کی لہر پیدا ہوگی۔