جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 11نومبرکو طلب

Nov 08, 2018

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی انعام الحق اعوان کے مطابق نومنتخب امیرضلع راجہ محمد جواد نے ضلعی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 11نومبربروزاتوارضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں امیرضلع مشاورت کے بعدضلعی جنرل سیکرٹری ،نائب امراء سمیت دیگر ذمہ داران کا تقررکریں گے،اجلاس میں ’’تحریک حرمت رسولﷺ مہم اورربیع الاول کے حوالے سے پلاننگ سمیت دیگراہم ایشوزبھی زیرغورآئیں گے۔

مزیدخبریں