امام احمد رضا قادری کی اسلام کیلئے خدمات قیامت تک یاد رکھی جائیں گی،علامہ ضیاء الحق شاہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) امام اہل سنت مجدد دین و ملت امام شاہ احمد رضا قادری کی دین اسلام کیلئے خدمات قیامت تک یاد رکھی جائیں گی مولانا امام احمد رضا قادری فقہ کا انسائیکلو پیڈیا اور کشتہ عشق مصطفی تھے آپ جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں امام احمد رضا کے علمی کام کو عام کرنے کی ضرورت ہے امام اہلسنت نے دین اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی اور ساری زندگی عشق مصطفی کی شمع کو فروزاں کئے رکھاامام احمد رضا قادری کا کر دار علماء و مشائخ کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث استادالعلماء علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری،ممتاز عالم دین پروفیسر عمر فیض قادری، پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، پیر سید احسان الحق شاہ سلطانپوری، مفتی محمد شرف الدین صدیقی، مولانا محمد فیاض قریشی، مولانا محمدعبداللطیف قادری،مولانا محمد شوکت ضیائی، مولانا امیر افضل، مولانا جمیل ضیائی ،سید تنویر شاہ اور دیگر نے جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم مولوی محلہ صدر میں امام احمد رضا قادری کے صد سالہ عرس کے موقع پر عظیم الشان امام اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری نے کہا کہ اہلسنت کے اسلاف نے نہ صرف دین حق کی سر بلندی و فروغ عشق مصطفی کیلئے دنیا بھر میں دین محمدی کا فریضہ سر انجام دیا۔ ممتاز عالم دین پروفیسر عمر فیض قادری نے کہا کہ احمد رضا قادری کاکر دار علماء و مشائخ کیلئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن