راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی 17گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں 471 گاڑیوں کی رجسٹریشن بکیں بھی قبضے میں لے لی گئیں اسی طرح دیگر ٹیکسوںکی عدم ادائیگی پر بھی 44گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلئے گئے ۔ ای ٹی اوموٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی سہیل صابر نے بتایاکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی ہے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے انعقاد کیلئے مجموعی طور پر 9 ٹیمیں بنائی گئی تھیں اے ای ٹی او سہیل شہزاد کی زیر نگرانی ان ٹیموں کے ارکان انسپکٹرز گل شیر خان ،ملک جاوید ،رضا شاہ ،ذوالفقار عباس ، احتشام الحق ،جہانگیر خان ،فضیل اجمل بھٹی اور فیاض بابرنے ناکے لگائے۔