راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وصال النبی ؐ اور شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا مرکزی جلوس تابوت وذوالجناح وعلم حضرت عباس علمدار عزاخانہ سید کرم حسین شاہ پشاور روڈچوہڑ ہڑپال سے برآمد ہو ا۔سید عنایت حسین کاظمی سید انور حسین کاظمی ،حاجی تنویر حسین کاظمی ،علامہ زاہد عباس کاظمی ،فضل عباس کی رہائش گاہوں سے برآمد ہونے والے جلوس بھی چوہڑ چوک پہنچ کر مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے جہاںسوگواروں نے سید قاسم علی شاہ کی زیر سرکردگی زبر دست زنجیر زنی کر کے بارگاہ رسالت و امامت میں پرسہ پیش کیا ۔بعد ازاں ملک ہائوس میں مجلس عزامنعقد ہوئی جس میں ہزاروں سوگواران نے شرکت کی ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری عزاداری سید علاء حیدر نے اس موقع منظور کردہ قراردادوں میں مرکز تشیع کی پالیسی اور ضابطہ عزاداری کے مطابق آٹھ ربیع الاول تک عزاداری کوہر شے پر ترجیح دی جائیگی ،8ربیع الاوّل تک جاری رہنے والے شہادت امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کے الوداعی پروگراموں میں خصوصی سیکورٹی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشتگرد کالعدم گروپوں اور انکے حامیوں کو آہنی شکنجے میں جکڑے اوردہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ پورے ملک میںوسیع کیا جائے اور میڈیا دہشتگردوں کو کوریج نہ دے۔قرارداد میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم پر مشن ولاء و عزا اور دینی حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار بھی کیا گیا۔مجلس سے ذاکرذریت عمرا ن شیراز ی نے خطاب کیا ۔ بعدازاں مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے گزرکر دربار سخی شاہ پیارا کاظمی المشہدی پہنچ کر دعا و زیارت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے موقع پر ماتمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ابراہیم اسکائوٹس کی جانب سے میڈیکل کیمپ جبکہ عزاداروں کی سہولت کیلئے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مختار جنریشن کی جانب سے سبیل حسینی اور استقبالیہ عزاداری کیمپ لگایا گیا تھاباواسیددلبرشاہ کے زیراہتمام دربارعالیہ سخی سیدکریم حیدرنقوی البخاری کلیاہ شریف میں مجلس عزا سے علامہ سید قمرحیدرزیدی ، علامہ فخر عباس عابدی علامہ بشارت حسین امامی، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری ، ، ذاکر آفتا ب کاظمی، ذاکرنثارکاظمی اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ماتمداری کی گئی۔ مختار فورس کے رضاکاران نے مجلس عزا میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔