کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میںدو روزہ مندی کازورٹوٹ گیا اوربدھ کو کے ایس ای100انڈیکس 585پوائنٹس کے اضافے سے41500کی نفسیاتی حدبحال کرتے ہوئے 41543پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ75.73فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب65 کروڑ20لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گذشتہ روز کی نسبت 4 کروڑ 65 لاکھ69ہزار شیئرز زائد رہا۔پاکستان شیئرز مارکیٹ میں بدھ کے روزحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی، کیمیکلز اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41598پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ رجحان دیکھنے میں آیا جس سے تیزی محدود ہوگئی تاہم بعد میں ایک بار پھرسرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی لوٹ آئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس585.45پوائنٹس اضافے سے 41543.98 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس309.15پوائنٹس اضافے سے سے20039.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1261.64 پوائنٹس اضافے سے71589.61پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس261.50پوائنٹس اضافے سے 30022.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب65 کروڑ20لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب60 ارب81 کروڑ3 لاکھ روپے ہوگئی ۔بدھ کومجموعی طور پر27کروڑ69لاکھ29ہزارشیئرزکا کاروبارہواجومنگل کی نسبت بہتر کاروباری حجم رہا۔