اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مشہور کمپنی علی پے (Alipay) ہولڈنگ لمیٹڈ کی ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ میں 45% شیئرز کے حصول کی درخواست منظور کر لی ہے جس سے دنیا کے سب سے بڑے موبائل پیمنٹ پلیٹ فارم کی پاکستان میں داخلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔علی پے 2004 میں جیک ما کی سربراہی میں بنائی گئی تھی جو کہ چین کے کثیرالقومی علی با با گروپ کا حصہ ہے اور ای کامرس ، ریٹیل، انٹر نیٹ اور ٹیکنالوجی میں خاص مہارت رکھتا ہے۔ جبکہ ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک پاکستا ن کا پہلا Scheduled مائیکروفائنانس بینک ہے جو کہ پاکستان میں مائیکروفائنانس اور متعلقہ مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔کمپیٹیشن کمپیشن آف پاکستان نے رواں سال ابتک مختلف سیکٹرز میں 66 مرجرز، ایکووزیشنز اور جوائنٹ وینچرز کی منظوری دی ہے۔ ان سیکٹرز میں پاور جنریشن ،آٹوموٹیو، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آئل اور گیس اور فوڈ سیکٹرز شامل ہیں۔