لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے کنوینر احسن اقبال کی سربراہی میں قائم حالیہ اٹھارہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے پانچ مزید ارکان کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 23ہوگئی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں نئے شامل کیے جانے والے مسلم لیگی رہنمائوں میں میاں جاوید لطیف‘ سید جاویدعلی شاہ‘ مصدق ملک‘ محمدزبیر اور جمال شاہ کاکڑ شامل ہیں۔
مسلم لیگ(ن) آرگنائزنگ کمیٹی میں مز ید 5ارکان شامل‘ تعداد 23ہوگئی
Nov 08, 2018